مستونگ ،گاڑی پر فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور جاں بحق

13 اگست ، 2024

مستونگ (جنگ نیوز)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گاڑی پر فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ جاں بحق ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے ڈپٹی کمشنر پنجگور کی گاڑی پر فائرنگ کی، ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور کے چیئرمین عبدالمالک بلوچ زخمی ہوگئے جوکہ رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے بھائی ہیں۔