جنوبی پنجاب میں پلانٹ اے ٹری فار پاکستان مہم لانچ کردی گئی

13 اگست ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب میں پلانٹ اے ٹری فار پاکستان " مہم لانچ کردی گئی ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے سوموار کو سرکٹ ہاوس میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔سیکرٹری سروسز انجینئر امجد شعیب خان ترین، ایڈیشنل سیکرٹری فاروق ڈوگر، ڈپٹی سیکرٹری عبدالصبور ٹھاکر،سماجی شخصیات الطاف شاہد اور افضل سپرا نے بھی پودے لگا کر مہم میں حصہ لیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کی طرح پاکستان کو بھی موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کا سامنا ہے اور کلائمیٹ چینج کے مضر اثرات کو شجرکاری سے کم کیا جا سکتا ہے۔