اولیا کے آستانوں سے ہمیشہ امن‘ یکجہتی اور وحدت کا پیغام دیا گیا ،زین قریشی

13 اگست ، 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ غوث پاک کے آستانے سے ہمیشہ امن‘ یکجہتی اور وحدت کا پیغام گیا ہے۔ قومی کانفرنس میں چاروں صوبوں کی نمائندگی موجود ہے۔ اس کانفرنس کے پلیٹ فارم سے بیانگ دہل دو چیزوں کا اظہار کرنا چاہتا ہوں، نمبر ایک ،ناموس رسالت اور ختم نبوت ہمارے عقیدے کی بنیاد ہیں ۔ اس عقیدے کی حفاظت کے لئے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ نمبردو، پاکستان سے محبت اور وفاداری ہمارے خون میں شامل ہے۔ اگر کسی نے ختم نبوت‘ ناموس رسالت اور پاکستان کی سالمیت اور یکجہتی کے خلاف سازش کی تو اس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔