ایم ڈی کیٹ کی تیاری کے بہانے نمبر دلانےغلط معلومات دینے پر پی ایم ڈی سی برہم

13 اگست ، 2024

کراچی(سید محمد عسکری ) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے MDCAT کے امتحان کی تیاری کے بہانے نمبر دلانے اور غلط معلومات دینے کا سخت نوٹس لیا ہے پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ کے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مختلف ذرائع اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے یہ اطلاع دی گئی ہے کہ بعض افراد اور گروہ ایم ڈی سی اے ٹی کے امیدواروں کو جعلی امتحان کی تیاری کی خدمات پیش کر کے اور امتحانی عمل سے متعلق گمراہ کن معلومات پھیلا کر فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ان افراد اور پلیٹ فارمز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے PM&DC سائبر سیکیورٹی سیل سمیت متعلقہ حکام سے رابطہ کرے گا۔