اسلام آبا د (نما ئندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایوانِ صدر کے مطابق صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی ہے۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل ، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا، زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغواء ، دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی اطلاق نہیں ہوگا۔ سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم ، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ سزا میں کمی کا اطلاق غیر ملکی افراد ایکٹ، 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 ء کے تحت سزا یافتہ افراد پر نہیں ہوگا۔ ایک تہائی قید کاٹ چکنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا۔ ایک تہائی قید کاٹ چکنے والی 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا۔ بچوں کے ساتھ جیل میں موجود خواتین قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا۔ایک تہائی سزا کاٹ چکنے والے 18 سال سے کم عمر افراد پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔
اسلام آباددنیا بھر سے پیغامات میں امریکہ ایران کے مابین جنگ میں پاکستان کا ذکر کامیاب ثالثی کی اہمیت کے...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، محمد مرید ر حیمون جوائنٹ سیکر ٹری سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی...
اسلام آباد حکومت نے مالی سال 2026-27 کے فنانس بل میں مختلف شعبوں کو دی جانے والی ٹیکس رعایتوں کے درست اعداد و...
اسلام آباد پاکستان میں حکمرانی اور عوامی پالیسی کے حوالے سے ملک کی پہلی اسٹیٹ آف فریڈم رپورٹ۔پاکستان 2026 کا...
کراچی آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کا خطرہ برقرار، بحری ٹریفک کی بحالی میں تاخیر کا خدشہ، آبی گزرگاہ کو...
اسلام آ باد وفاقی حکومت کےابتدائی 26ماہ کےدوران قرضوں میں 17ہزار120 ارب روپےکا بڑا اضافہ ہوا ،مارچ 2024سےاپریل2026...
لاہور پنجاب کا آئندہ مالی سال 27-2026 کا 5131 ارب روپے بجٹ آج کو پیش کیا جائے گا، صوبے کے مجموعی اخراجات کا...
اسلام آ باد رواں مالی سال کےپہلے دس ماہ جولائی دو ہزار پچیس سے لیکر اپریل دو ہزار چھبیس کے دوران سرکاری بجلی...