کراچی (ٹی وی رپورٹ ) تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ جنرل فیض پر 5انکوائریز، 3کی نوعیت بڑی سنگین ، سیاسی حوالے سے ہیں ،بہت ساری رپورٹس فوجی قیادت کو دی جارہی تھیں ، جنرل فیض کی سرگرمیوں پر سوال ، ججوں کو بلیک میل کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار تجزیہ کاروں ارشاد بھٹی ، سلیم صافی ، اعزاز سید ، محمل سرفراز اور فخردرانی نے جیو نیوز کے پروگرام ’رپورٹ گارڈ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ۔ جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ سنا جارہا ہے کہ پانچ انکوائریاں ہورہی ہیں۔جن میں سے3 بڑی سنگین نوعیت کی انکوائریاں بتائی جارہی ہیں۔ بحیثیت ڈی جی آئی ایس آئی دو انکوائریاں ہیں ۔ کور کمانڈر شپ سے جب وہ ریٹائرڈ ہوئے تھے اس کے بعد دو تین اور انکوائریاں ہیں جو سیاسی حوالے سے ہیں۔یہ معاملہ تو اوپن اینڈ شٹ تھا اس میں ثبوت بھی سارے تھا۔ لیکن لگ رہا تھا کہ ایسا نہیں رہا تھا کہ ایسا ہوگا۔پاک فوج کا یہ بہت بڑا قدم ہے بہت غیر معمولی خبر ہے۔پاک فوج کا اس سطح پر اپنے گھر کے اندر ایسا احتساب وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔سپریم کورٹ کی انکوائری سے قبل بھی دوسری انکوائریاں شروع ہوچکی تھیں جو سیاسی حوالے سے اور ہمارے پیشے سے متعلق بھی ہیں۔
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نےافواجِ پاکستان کیخلاف بیان پر مولانا فضل الرحمٰن سے معافی کا...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...
مظفرآبادچیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن بروقت ہوں گے، تمام...
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
اسلام آباد پاکستان کے لیے اطالوی تعلیمی گرانٹ؛ یونیسکو 300 ملین روپے کا فنڈ مقررہ مدت میں خرچ نہ کر سکا،...
کراچی عرب میڈیا نے اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...