نوجوان ہمارا مستقبل،کھیلوں کی طرف راغب کرنا از حد ضروری،ہمایوں اختر خان

13 اگست ، 2024

فیصل آباد، ماموں کانجن (نمائندہ جنگ،نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم میں صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا از حد ضروری ہے انہوں نے ماموں کانجن میں طفیل عرشی اینڈ عائشہ میموریل فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں بطور مہمان خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں بے پناہ ٹائیلنٹ ہے اور وہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ارشد ندیم کی طرح عالمی سطح پر ملک وقوم کانام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں جن کو کھیلوں کے میدان میں دیکھ کر خوشی ہوتی ہے چیئرمین وصدر تحصیل بناو تحریک ماموں کانجن چوہدری رضوان کاہلوں ،چوہدری عثمان کاہلوں اور کوارڈینٹر ثمر رضا رندھاوا بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔