ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن ،3دکانیں سیل

13 اگست ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ ٹیم نے غیر منظور شدہ تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عسکریہ بائی پاس روڈ نزد کائیاں پور چوک ملک بشیر کی غیر منظور شدہ 3 دکانوں کو سیل کر دیا۔ انفورسمنٹ ٹیم نے عوامی شکایات پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چوک کمہاراں والا پیراں غائب روڈ، سبزی منڈی چوک ، بوسن روڈ ایمر سن یونیورسٹی ، اور ایجوکیشن یونیورسٹی کے اطراف سے تجاوزات ختم کرا کے روڈ کلیئر کرا دیا۔