وائس چانسلر نشتریونیورسٹی کا نشتر ہسپتال کا دورہ ، بہتر انتظامات کی ہدایت

13 اگست ، 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر اسپتال ڈاکٹر محمد کاظم خاں کے ہمراہ نشتر اسپتال کے شعبہ حادثات کا دورہ کیا،ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر محمد زاہد نے وی سی کو آگاہ کیا کہ حضرت بہاؤلدین زکریا کے عرس اور یوم آزادی کی مناسبت سے نشتر ایمرجنسی میں تمام انتظامات مکمل ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے ہدایات جاری کیں کہ عرس میں بڑی تعداد میں زائرین کی موجودگی اور شدید گرمی کے پیش نظر ہیٹ سٹروک، گیسٹرو اور دیگر کے خدشات بڑھ جاتے ہیں تیاریاں مکمل ہونی چاہیے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر اسپتال ڈاکٹر محمد کاظم خاں نے آگاہ کیا کہ ایمرجنسی میں ہیٹ سٹروک اور دیگر بیماریوں کے حوالہ سے تمام انتظامات مکمل ہیں۔