ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے کے95 ویں گورننگ باڈی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن پلاننگ وڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان،نمائندہ سیکرٹری ہاؤسنگ سرفراز الحق،نمائندہ اکاؤنٹس اینڈفنانس ارشادحسین ڈی اے او ۔II ،نمائندہ لوکل گورنمنٹ مسرت بی بی،نمائندہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ محمد عثمان پلاننگ آفیسر،منیجنگ ڈائریکٹر واساخالد رضا، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل /ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ میڈم قراۃ العین وزیر،ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن ایم ڈی اے شاکر عباس بزدار سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایم ڈی اے میں ایم ڈی اے کے مالی سال 2024-25 کے 5ارب 54 کروڑ( 5540.868ملین )روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ایم ڈی اے کے بجٹ میں مالی سال 2024-25 کے لئے غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں 1389.568ملین مختص کرنے جبکہ ایم ڈی اے کی ذاتی سکیموں کے ترقیاتی اخراجات کیلئے 1244.472ملین رکھے گئے ہیں۔ گورنمنٹ فنڈڈ سکیم کے لئے 906.828ملین مختص کئے گئے۔اجلاس میں گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے نوٹیفکیشن کو ایم ڈی اے میں لاگو کرنے کی بھی منظوری لی گئی۔
شجاع آباد فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز شجاع آباد کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ...
ملتان محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں مٹی و ماحولیاتی علوم کے شعبے، کے زیرِ اہتمام "عالمی یومِ ماحولیات 2026"...
ملتان خزانہ دار کی عدم تعیناتی سے جامعہ زکریا انتظامی و مالی مسائل سے دوچار، بجٹ کی تیاری بھی متاثر‘ سابق...
وہاڑی نواحی علاقے 34 ڈبلیو بی میں ایک کلومیٹر طویل کارپٹ روڈ کا باضابطہ افتتاح ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد...
ملتان پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 30مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ نیوملتان کے علاقے بلال شفیق سے ڈاکو اسلحہ...
ملتان جامع مسجد الفرقان زکریا ٹائون کے خطیب قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ خلیفہ ثالث، جامع القرآن،...
چوک سرورشہید پولیس تھانہ صدر کی کارروائی، 14سالہ لڑکے کے اغوا اور زیادتی کا مرتکب ملزم گرفتار، تفصیل کے مطابق...
دھنوٹدھنوٹ میں ریت مافیا کی من مانیاں عروج پر،ریت کی ٹرالی کا ریٹ 8ہزار‘ انتظامیہ خاموش، تعمیراتی کام...