ضلعی انتظامیہ نے یوم آزادی بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے:ڈپٹی کمشنر

13 اگست ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر وسیم حامدنے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے یوم آزادی بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں سرکاری عمارات اور بازاروں کی سجاوٹ جبکہ تعلیمی اداروں ،ہسپتالوں،سرکاری دفاتر اور عوامی مقامات پر گرینڈ شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے.ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلعی محکموں کے انتظامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ 13 اگست کی رات قلعہ کہنہ پر گرینڈ آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔