شجرکاری مہم ،شہریوں میں پودے تقسیم

13 اگست ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) ممبر کینٹ بورڈ و ضلعی ممبر امن کمیٹی محمد یعقوب شیرا نے کہا ہے کہ بدلتے موسمی حالات اور ناگہانی قدرتی آفات سے بچاؤ کا واحد حل سرسبزوشاداب پاکستان کی تشکیل ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کے حوالہ سے شجرکاری مہم کے دوران شہریوں اور بچوں میں پودے تقسیم کرتے ہوئے کیا ۔ انچارج گارڈن برانچ ظہیر، سماجی و تاجر راہنماؤں کلب عابدخان اور غضنفرملک ودیگر ہمراہ شریک تھے۔