ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن، نظریہ پاکستان فورم ،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تحت ای لائبریری میں یوتھ کانفرنس

13 اگست ، 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر ) سابق ای ڈی او ایجوکیشن صدر نظریہ پاکستان فورم پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، سجادہ نشین دربار حضرت سخی نواب مخدوم سید ذوہیب گیلانی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فاروق لطیف، خاتون سماجی رہنما مسز طاہرہ نجم اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم نے کہا ہے کہ پاکستان عطیہ خداوندی ہے یہ اللہ تعالٰی کا انمول تحفہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نےینگ پاکستانیز آرگنائزیشن، نظریہ پاکستان فورم ملتان اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیراہتمام ای لائبریری ملتان میں منعقدہ یوتھ کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ سابق ایم پی اے بابو نفیس احمد انصاری، میاں محمد ماجد، پروفیسر عبدالماجد وٹو، تحصیل سپورٹس آفیسر نور خان قیصرانی،حافظ معین خالد، الحاج محمد اشرف قریشی، رشید عباس خان، پروفیسر محمود ڈوگر، مختار سومرو، ضیاء بلوچ شامل تھے۔