ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان میں آر سی پی ڈی ضلع بہاول نگر اور لائف پلس ویلفیئر ہسپتال کے زیر اشتراک ایک روزہ فلاحی کیمپ برائے مصنوعی اعضا و بحالی معذوراں 16 اگست بروز جمعہ لائف پلس ویلفیئر ہسپتال عثمان غنی روڈ مکہ ٹائون میں لگایا جائے گا۔ کیمپ کے منتظم ڈٓاکٹر ندیم کے مطابق ڈاکٹر رمضان عباسی اسکا افتتاح کریں گے۔ غریب اور مستحق مریضوں کو گھٹنے سے نیچے کٹی ہوئی مصنوعی ٹانگ مفت لگائی جائے گی۔ کیمپ میں معذور سی پی چائلڈ کیلئے سپورٹ، مصنوعی ہاتھ، مصنوعی ٹانگیں، فریکچر سپورٹ، ٹیڑھے پائوں کیلئے شوز، ٹیڑھی کمر کیلئے بیلٹ، گردن کے کالر اور مہروں کیلئے سپورٹ بارے بھی آگاہی دی جائے گی ۔ ڈاکٹر صدام حسین، ڈاکٹر راشد منہاس، ڈاکٹر قرات حفیظ اور ڈاکٹرعالیہ بتول مریضوں کا معائنہ کریں گے۔ کیمپ صبح 9سے شام5 بجے تک جاری رہے گا۔
شجاع آباد فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز شجاع آباد کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ...
ملتان محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں مٹی و ماحولیاتی علوم کے شعبے، کے زیرِ اہتمام "عالمی یومِ ماحولیات 2026"...
ملتان خزانہ دار کی عدم تعیناتی سے جامعہ زکریا انتظامی و مالی مسائل سے دوچار، بجٹ کی تیاری بھی متاثر‘ سابق...
وہاڑی نواحی علاقے 34 ڈبلیو بی میں ایک کلومیٹر طویل کارپٹ روڈ کا باضابطہ افتتاح ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد...
ملتان پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 30مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ نیوملتان کے علاقے بلال شفیق سے ڈاکو اسلحہ...
ملتان جامع مسجد الفرقان زکریا ٹائون کے خطیب قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ خلیفہ ثالث، جامع القرآن،...
چوک سرورشہید پولیس تھانہ صدر کی کارروائی، 14سالہ لڑکے کے اغوا اور زیادتی کا مرتکب ملزم گرفتار، تفصیل کے مطابق...
دھنوٹدھنوٹ میں ریت مافیا کی من مانیاں عروج پر،ریت کی ٹرالی کا ریٹ 8ہزار‘ انتظامیہ خاموش، تعمیراتی کام...