وہاڑی پولیس کا تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن، کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی

13 اگست ، 2024

وہاڑی (نمائندہ جنگ ) پی ٹی آئ جلسہ کو ناکام بنانے کیلئے وہاڑی پولیس کا تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، گھروں دفاتر اور ڈیروں پر بھاری نفریوں کے ساتھ چھاپوں میں پولیس کارکنوں کے گھروں میں گھس گئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں قانون دان رانا محمد ساجد ایڈووکیٹ ، شیخ فضل الرحمان ایڈووکیٹ ، مس صائمہ نورین ایڈووکیٹ اور محمد سہیل بھٹی ایڈووکیٹ نے پولیس کی اس ریاستی جبر اور غنڈہ گردی کی شدید مذمت کی۔