وہاڑی ،پول نصب کرنے کے دوران 11کے وی کی تاروں پر گر گیا ،کئی علاقوں کی بجلی بند

13 اگست ، 2024

وہاڑی ( نمائندہ جنگ ) شہر کے وسطی علاقہ کارخانہ بازار میں ناتجربہ کار کرین آپریٹر کی سنگین غفلت اور لاپرواہی کے سبب بجلی کا پول نصب کرنے کے دوران 11 کے وی کی تاروں پر گر گیا جس سے زور دار دھماکے کی آواز ہوئی اور کارخانہ بازار ، سرہند کالونی سمیت قریبی علاقوں کی بجلی بھی بند ہوگئی زوردار دھماکہ کے باعث ارد گرد کے تمام لوگ خوف وہراس کا شکار ہوکر گھروں سے نکل پڑے اور ایک دوسرے سے دھماکے کے بارے میں معلوم کرتے دکھائی دیئے اورا کرین ڈرائیور دھماکہ ہوتے ہی کرین سے اتر کر غائب ہوگیا ۔