پینشنرز کو رقم ادائیگی میں مشکلات، EOBI تقسیم کا ٹھیکہ نئے بینک کو دیگی

13 اگست ، 2024

کراچی (اسد ابن حسن) حکومتی ادارے ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن (EOBI) انتظامیہ نے پینشنرز کو رقوم کی ادائیگیوں میں مشکلات اور مسلسل شکایات موصول ہونے کے تناظر میں نئے بینک کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک بھر کے سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کی پینشن کی مد میں انتظامیہ سے رقوم کی وصولی اور پھر پینشنرز کو رقوم کی ادائیگی کا ٹھیکہ ایک دفعہ پھر اؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سرکاری اور نجی بینکوں سے پیشکشیں طلب کر لی گئی ہیں۔ درخواست کنندہ بینک کے لیے چند شرائط طے کی گئی ہیں۔