جماعت اسلامی کا اسلام آباد کی تمام یو نین کونسلوں سے اُمیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ

13 اگست ، 2024

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا کی زیر صدارت 29ستمبر کواسلام آباد میں ہو نے والے بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے ناظمین زونز اور بلدیاتی اُمیدواروں کا اجلاس ہوا جس میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے بھی شر کت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی اسلام آباد کی تمام یو نین کونسلوں میں جماعت اسلامی کے جھنڈے کے ساتھ اور ترازو کے انتخابی نشان پر اُمیدوار کھڑے کر ے گی۔میاں محمد اسلم نے کہا مو جو د ہ حکو مت نے بلد یاتی انتخابات کے التواءسے اسلام آباد کے شہریوں کو اْن کے آئینی اور جمہوری حق سے محروم کر رکھا ۔