راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) پنجاب میں ارکان صوبائی اسمبلی کی شکایات پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان کو ہٹایادیا گیا ۔ ارکان پنجاب اسمبلی کو سرکاری ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کرنے کے فیصلہ میں مزاحمت پر محکمہ صحت پنجاب میں تبدیلیاں کی گئیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت میں تبدیلیوں کی بنیادی وجہ پنجاب کے چارارکان صوبائی اسمبلی کی طرف سے سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے خلاف تحاریک استحقاق پیش کرنے کو قرار دیا جارہا ہے۔ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ سیکرٹری ہیلتھ نے وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی خلاف ورزی کی جس میں ارکان اسمبلی کو سرکاری ہسپتالوں کے دورے کرکے عوام کو سہولیات دینے کا کہا گیا تھا۔محکمہ صحت پنجاب ارکان اسمبلی کو سہولتیں دینے کی بجائے ارکان اسمبلی کی سفارشات پر عملدرآمد نہیں کررہا۔ ۔نئے احکامات کے تحت عظمت محمود کوسیکرٹری سپیشلائزڈ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب جبکہ نادیہ ثاقب کو سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ تعینات کیا گیا ہے۔
کہو ٹہ سوڑ کے مقام پر شفٹ وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے علاقہ سوڑ میں شفٹ وین میں...
راولپنڈی چھری سے وار کرکے ایک شخص کوزخمی کردیاگیا،تھانہ رتہ امرال کو ارمان شاہ نے بتایاکہ بابو لعل حسین روڈ...
راولپنڈیراولپنڈی پولیس نے2 منشیات فروشوں کوگرفتار کرکے 3 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ،تھانہ نصیرآباد پولیس...
راولپنڈی جڑواں شہروںکے گلی محلوں، بازاروں اور شاہراہوں پر میگافون اور چھوٹے سپیکر لگائے پھیری والوں اور...
راولپنڈی راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 8موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء...
اسلام آباد سپیکر قومی اسمبلی کی کفایت شعاری مہم رنگ لانے لگی، پارلیمنٹ ہاؤس کا بجلی بل صفر،2 ماہ میں 1کروڑ...
اسلام آباد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں “جاپان۔پاکستان ترقیاتی مرکز” کے قیام کے ساتھ جاپانی ثقافت، زبان...
راولپنڈی اسلام آبادپولیس نے گمشدہ بچے کوقلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا، تھانہ ترنول...