بہترین سکیورٹی انتظامات پر راولپنڈی پولیس کے افسروں کیلئے تعریفی لیٹر

13 اگست ، 2024

راولپنڈی(سٹا ف رپورٹر ) آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے محرم الحرام میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر راولپنڈی پولیس کے افسروں کے لئے تعریفی لیٹر جاری کردئیے۔سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغراور ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کو محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات پر تعریفی لیٹر دئیے گئے۔آر پی او کی جانب سے ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز، ایس پی راول فیصل سلیم، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر اور ایس پی سکیورٹی ناصر علی خان کو بھی تعریفی لیٹر دئیے گئے۔ ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ڈی ایس پیزکو بھی تعریفی لیٹرز جاری کئے گئے ہیں۔ دریں اثناء سی پی او سید خالد ہمدانی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں کوتعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات دئیے ۔سی پی او نے مری روڈ پر سیاسی جماعت کے دھرنے کے دوران بہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر افسران کو شاباش دی۔ ایس ایچ او وارث خان انسپکٹر تہذیب الحسنین، ایس ایچ او سٹی خالد یار، ایس ایچ او گنجمنڈی عاطف ستار، ایس ایچ او رتہ امرال محمد سجاد کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام دئیے گئے ۔