نیویارک (عظیم ایم میاں)ڈونالڈٹرمپ کے خصوصی ڈنر میں پاکستانی نژاد شخصیت کی شرکت اور قربت، امریکی اخبار نے ڈنر کو ’ہائی پاورڈ افیئر‘ قرار دیا، ٹرمپ سے کسی پاکستانی امریکن کی قربت کا پہلی بار ذکرکیا گیا۔ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں نیویارک کےنواحی اور متمول علاقے برج ہیمپٹن میں ایک ممتاز امریکی شخصیت کی رہائش گاہ پر مدعو کئے گئے تقریباً 130؍ کاروباری اور دولت مند افراد کے اہم اور شاندار ڈنر میں شرکت کی۔ اس ڈنر کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ امریکا کے انتہائی ممتاز امریکی اخبار نے بھی ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ بیٹھے ہوئے ممتازافراد کے نام لکھتے ہوئے اس ڈنر کوایک ’’ہائی پاورڈ افیئر‘‘ قرار دیتے ہوئے اس کی تفصیل بیان کی ہے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ بیٹھے ہوئے ایک ارب پتی بل ایکمین اور ایک کاروباری کمپنی کے سربراہ امید ملک تھے۔ امریکا میں پیدا ہونے اور تعلیم و تربیت کے مراحل طے کرتے ہوئے قانون کی ڈگری حاصل کرکے بینکنگ اور انوسٹمنٹ کے شعبے میں ترقی کرتے ہوئے 44؍ سالہ امید ملک پاکستانی والد اور ایرانی والدہ کی اولاد بیان کئے جاتے ہیں جو ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے قریبی حلقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
لاہور چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نےسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں شہری...
فیصل آباد تھانہ روشن والا کے علاقہ میں 13 سالہ لڑکے نے مبینہ طور پر پھندا لے کر خودکشی کر لی۔ پولیس ذرائع کے...
کراچی پاکستانی شہری کانیویارک میں یہودی مرکز پر حملے کی کوشش کا اعتراف، حملہ بروکلین کے یہودی مرکز پر 7...
لاہور پاکستان سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز کا فیصلہ کر لیا گیا۔اس حوالے سے پاکستان ہاکی...
لاہور برازیل کی ویمن فاسٹ بولر کارڈوسو نے ٹی 20 انٹر نیشنل میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔انہوں نے ٹی ٹوئنٹی...
لاہور پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے 16ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو9 وکٹوں سے باآسانی شکست...
لاہورپاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ثاقب گڈلک نے کہا کہ اس وقت کاروبار و صنعت انتہائی مشکل...
لاہور پنجاب حکومت نے ڈیجیٹل وژن بڑھانے کیلئے بینک آف پنجاب اور آفس آف اے آئی کے درمیان ایک اہم مفاہمتی...