بشیر میمن کے گورنر بننے پر کوئی اعتراض نہیں، پی پی رہنما مخدوم جمیل الزماں

13 اگست ، 2024

کراچی (آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزماں نے کہا ہے کہ اگر بشیر میمن کو گورنر سندھ بنایا گیا تو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ مٹیاری میں میڈیا سے گفتگو میں مخدوم جمیل الزماں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے سندھ کو فائدہ پہنچتا نظر نہیں آتا، گزشتہ روز وزیراعظم نے اقلیتی برادری کے ساتھ خصوصی دن منایا پر سندھ سے تو اقلیتی لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں، اس لیے میں کہتا ہوں کہ وفاق سے سندھ کو کوئی فائدہ نہیں۔