لاہور (نیوزرپورٹر)پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران جاں بحق ہو گئے۔براڈ پیک ریسکیو ٹیم کیمپ ون پہنچی جس نے مراد سدپارہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔ریسکیو ٹیم کے مطابق مراد سدپارہ کی لاش جاپانی کیمپ پہنچا دی گئی اور 2 مزید کوہ پیما ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیس کیمپ پہنچے۔ ریسکیوٹیم کے 4 ممبر رات ایک بجے بیس کیمپ سے روانہ ہوئے تھے، مراد سدپارہ ہفتے کے روز سر پر پتھر لگنے سے شدید زخمی ہوئے تھے۔ مراد سدپارہ نے کے ٹو سمیت 8 ہزار فٹ سے بلند 4 پہاڑ سر کیے تھے۔کوہ پیما مراد سدپارہ نے گزشتہ ہفتے کے ٹو کی بلندی سے کوہ پیما کی لاش کو اتارا تھا، وہ کے ٹو کی صفائی مہم کی قیادت کر رہے تھے۔دریں اژناء وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے معروف کوہ پیما مراد سد پارہ کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے مراد سد پارہ کے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
واشنگٹنامریکہ کے علاقے اوائل میں آئیووا یونیورسٹی کے کیمپس کے باہر فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی ائے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ طاقت کے بےجا استعمال نے...
بیجنگ بیجنگ ہاف میراتھون میں تاریخ ساز واقعہ، روبوٹ نے عالمی ریکارڈ توڑدیا ،انسان اور مشین الگ الگ لین میں...
لاہور پاکستان سپر لیگ گیارہویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز ، پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹز کو...
کراچی چین اپنی خلائی صنعت کو وسعت دینے کے لیے بیجنگ میں ایک مخصوص صنعتی مرکز تعمیر کررہا ہے جسے ’’سیٹلائٹ...
کولمبوبھارت اور یو اے ای توانائی کا ایک علاقائی مرکز سری لنکا میں قائم کرنے کے منصوبے پر تیزی سے کام کر رہے...
لاہور پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ویمن کرکٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔6 میچز کی یہ...
لاہور پاکستانی نژاد کراٹے کھلاڑی راجہ ریحان نے پولینڈ میں سینئرز 60 کلو گرام میں سلور میڈل جیت لیا۔ذرائع کے...