کراچی (ٹی وی رپورٹ ) تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ جنرل فیض پر 5انکوائریز، 3کی نوعیت بڑی سنگین ، سیاسی حوالے سے ہیں ،بہت ساری رپورٹس فوجی قیادت کو دی جارہی تھیں ، جنرل فیض کی سرگرمیوں پر سوال ، ججوں کو بلیک میل کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار تجزیہ کاروں ارشاد بھٹی ، سلیم صافی ، اعزاز سید ، محمل سرفراز اور فخردرانی نے جیو نیوز کے پروگرام ’رپورٹ گارڈ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ۔ جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ سنا جارہا ہے کہ پانچ انکوائریاں ہورہی ہیں۔جن میں سے3 بڑی سنگین نوعیت کی انکوائریاں بتائی جارہی ہیں ،پاک فوج کا اس سطح پر اپنے گھر کے اندر ایسا احتساب وہم و گمان میں بھی نہیں تھا،سلیم صافی نے کہا کہ یہ انتہائی بے مثال ہے اتنے بڑے اقدام کی توقع نہیں کی جارہی تھی، الیکشن کو سلیکشن بنانے میں بھی جنرل فیض حمید کابنیادی کردار تھا،اعزاز سیدنے کہا بہت ساری رپورٹس فوجی قیادت کو د ی جارہی تھیں۔ فیض حمید کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی انہوں نے وہ قبول نہیں کی تھی۔یہ سارا معاملہ12 مئی2017ء کو شروع ہوتا ہے جب فیض حمید ڈی جی سی تھے۔محمل سرفرازنے کہا ماضی میں ہمیں افوا ج کے اندر شکایات ملتی تھیں لیکن ہم نے کبھی کارروائی کی بات نہیں سنی۔آج یہ پہلا صحیح قدم اٹھایا گیا ہے ۔