وزارت خارجہ میں اکھاڑ پچھاڑ، ایڈیشنل فارن سیکرٹریز او رڈائریکٹر جنرلز تبدیل

13 اگست ، 2024

اسلام آباد ( آن لائن ) وزارت خارجہ میں اعلی سطح پر اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق متعدد ایڈیشنل فارن سیکرٹریز اور ڈایریکٹر جنرلز کو تبدیل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق افغانستان، یورپ، چین اور متعدد ممالک کے ڈائریکٹر جنرلز کے تبادلے کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تمام تقرریوں کے نوٹیفیکیشن جاری کردیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی افغانستان، سید علی اسد گیلانی کو تبدیل کر کے ڈی جی ایچ آر تعینات کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق شہباز حسین ڈی جی یورپ ٹو تعینات کردیا گیا جبکہ ڈی جی چائنہ عامر خان تبدیل کو بھی تبدیل کردیا گیا۔ علاوہ ازیں عامرخان کو ڈائریکٹر جنرل افغانستان تعینات کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عرفان احمد ڈی جی پالیسی پلاننگ تعینات کیے گئے۔