خواجہ آصف سے نیدر لینڈ کی سفیر کی ملاقات،پاک افغان سرحد پر سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

13 اگست ، 2024

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)دفاع، دفاعی پیداوار اور ہوابازی کے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف سے نیدرلینڈ کی سفیر ہینی فوکل دی ورائیس نے ملاقات کی جس میں پاک افغان سرحد پر تازہ ترین سکیورٹی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔