دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں پاکستان آزادی شو کا انعقاد

13 اگست ، 2024

دبئی ( سبط عارف ) یوم آزادی کی خوشیاں منانے کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کا سب سے بڑا اجتماع دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہوا جہاں تقریب کے مہمان خصوصی اماراتی وزیر برائے رواداری شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا تو دس ہزار سے زائد حاضرین نے تالیوں کی گونج اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے پرجوش جواب دیا۔ جشن آزادی شو کا اہتمام حکومت دبئی کے تحت چلنے والے ادارے ایمرٹس لوز پاکستان نے کیا۔شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے پاکستانی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اماراتی حکومت کو دنیا بھر میں ہر خطے ہر شہر ہر ملک ہر براعظم میں ترقی اور امن کے حصول کی امید بھی ہے اور پختہ عزم بھی ہے۔