ملتان،لاہور( نمائندہ جنگ،خصوصی نمائندہ ،خصوصی رپورٹر) ثانیہ زہرہ کے قتل کا ڈراپ سین ،شوہر اور ساس قاتل نکلے پنجاب سائنس ایجنسی نے خودکشی کی تردید کردی ، ابوالفضل امام بارگاہ کے متولی سید اسد عباس شاہ کی بیٹی ثانیہ زہرہ جس کے بارے میں سسرالیوں نے کہا تھا کہ ثانیہ زہرہ نے خودکشی کرلی ، اعلیٰ سطح انکوائری کی گئی تو معاملہ کچھ اور ثابت ہوا، اس حوالے سے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے ثانیہ زہرہ کی خودکشی کی تردید کرتے ہوئے قتل ثابت کردیا ،سی پی او ملتان کے مطابق پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے تمام ٹیسٹ رپورٹس جمع کرادی جس میں تصدیق کی گئی ہےکہ ثانیہ کی خودکشی کےکوئی شواہدنہیں ملے جب کہ تمام ٹیسٹ اور تحقیقات ظاہرکرتی ہیں کہ یہ خودکشی کاواقعہ نہیں فارنزک رپورٹ کے مطابق ثانیہ کی گردن میں نہ سوجن تھی اور نہ ہی پھندا لگنےسے لمبی ہوئی، پھندےکےلیے استعمال دوپٹے پر ثانیہ کے شوہر اور ساس کا ڈی این اے میچ ہوگیا جب کہ ثانیہ کے ناخن سے ملنے والے سیمپل کا ڈی این اے بھی شوہر سے میچ کرگیارپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ثانیہ کےگلے میں موجود دوپٹہ موت کی وجہ نہیں بنا،گردن اورکندھے پر موجود زخم کا نشان دوپٹےکا نہیں ہے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ثانیہ زہرہ کے قتل کو خودکشی کا رنگ دیا گیا، چیئرپرسن سوشل پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جب سے مریم نواز نے حلف لیا تو بطور خاتون وزیر اعلیٰ خواتین پر تشدد کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اب وہ زمانہ نہیں رہا کہ قتل کو خودکشی کا رنگ دے دیا جائے، شہبازشریف کی فرانزک لیب میں تحقیقات کی جارہی ہیں ، ویمن پراسیکیوشن سیل بنا رہے ہیں ثانیہ زہرہ کیس میں خود کشی کے ثبوت نہیں ملے، پولی گرافک ٹیسٹ کیاگیا پھندے کے دوپٹے میں ساس اور شوہر کے ڈی این اے ملے ہیں ثانیہ زہرہ کا قتل پہلے ہی کردیا گیا تھا جسے بعد میں پھندے سے خود کشی قرار دینے کی کوشش کی گئی انہوں نے کہا کہ ثانیہ زہرہ کیس میں لوگ کچھ طاقتور ہیں لیکن اب وہ زیادہ دیر تک بچ نہیں پائیں گے۔ہمارے دورِ حکومت میں ظلم ہوا تو ظالم کو سزا ملنی چاہیے ، چیئرپرسن سوشل پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ثانیہ زہرہ کی قبر کشائی کی گئی، لاہور فرانزک کی رپورٹ آئی، جہاں شوہر اور ساس کے ڈی این اے آ گئے، قتل کرکے لڑکی کو لٹکایا گیاانہوں نے بتایا کہ شوہر علی رضا پولیس کی کسٹڈی میں رہے تب بھی ڈی این اے دینے کو تیار نہیں تھا ملزم اور اس کی ماں کا پولی گرافک ٹیسٹ کروایا، جس سے ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیںعدالتوں سے درخواست ہے کہ ثانیہ زہرہ کے قاتلوں کو سزا دی جائے۔
واشنگٹنامریکہ کے علاقے اوائل میں آئیووا یونیورسٹی کے کیمپس کے باہر فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی ائے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ طاقت کے بےجا استعمال نے...
بیجنگ بیجنگ ہاف میراتھون میں تاریخ ساز واقعہ، روبوٹ نے عالمی ریکارڈ توڑدیا ،انسان اور مشین الگ الگ لین میں...
لاہور پاکستان سپر لیگ گیارہویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز ، پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹز کو...
کراچی چین اپنی خلائی صنعت کو وسعت دینے کے لیے بیجنگ میں ایک مخصوص صنعتی مرکز تعمیر کررہا ہے جسے ’’سیٹلائٹ...