راولپنڈی (ایجنسیاں)پاک فوج کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ۔ ان کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے پاک فوج کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں کی گئی شکایات کی درستگی کا پتہ لگانے کے لیے ایک تفصیلی کورٹ آف انکوائری کا آغاز کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت مناسب تادیبی کارروائی شروع کی گئی ہے‘اس کے علاوہ ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کے متعدد واقعات کی بھی تصدیق ہوئی ہے جس پر انہیں تحویل میں لے کر ان کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ فوج میں خود احتسابی ایک کڑا اورخود کار عمل ہے، ہمیں اپنے احتساب کے نظام پر فخر ہے‘خود احتسابی کا عمل ہر وقت جاری رہتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جتنا بڑا عہدہ ہوتا ہے اتنی بڑی ذمہ داری ہوتی ہے‘ہمارا احتساب کا عمل الزامات پر نہیں بلکہ حقائق پر کام کرتا ہے۔
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف، قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق و دیگر...
کراچیپرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام ہوں گے۔پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں...
اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیر اعظم کی ہدایت پر پرنس کریم آغا خان کی تدفین میں پاکستان کی...
اسلام آ باد نئےمالی سال 2ہزار پچیس، چھبیس کے لیے وفاقی سرکاری ملازمین کےبجٹ تخمینوں پرکام کےاگلےمرحلے کی...
لاہور،سیالکوٹ پاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے گوجرانوالہ، ...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین فرینڈز آف کشمیر، مشاہد حسین سید نےکہا ہے کہ...
اسلام آباد حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفر آباد میں یاد گار شہداء پر حاضری دی اور...