اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو وسائل مہیا کرنے سے ملکی ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندۂ تعبیر ہو گا، 10 لاکھ طلباء کو میرٹ پر ٹیبلٹس اور سمارٹ فونز دینگے، نوجوانوں کو وسائل مہیا کرنے سےترقی و خوشحالی کا خواب شرمندۂ تعبیر ہو گا، پاکستان کی اقتصادی بحالی منصوبے کا جلد اعلان کرونگا، ماضی سے سبق حاصل کرکے آگے بڑھناملک کی تقدید بدلنا ہے،، ہواوے کے تعاون سے 3 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت دی جائے گی، ایک ہزار زرعی گریجویٹس کو سکالرشپ پر چین بھیجا جائے گا، ایس ایم ایز کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے، آسان شرائط پر قرضے دیئے جائیں گے،پاکستان کی اقتصادی بحالی اور ترقی و خوشحالی کے منصوبے کا جلد اعلان کروں گا،ہمیں ماضی سے سبق حاصل کرکے آگے بڑھنا ہے اور ملک کی تقدید بدلنا ہے،ہماری محنت کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو عالمی یوم نوجوانان کے موقع پر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس کے سیکرٹریٹ، ڈیجیٹل لرننگ پورٹل، گرین یوتھ موومنٹ، اے آئی فار یوتھ اور قومی رضاکار کور کے اجراء کا بھی افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان ہی ملک کی قسمت بدل سکتے ہیں، ان نوجوانوں کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے، مصنوعی ذہانت دنیا میں سب سے جدید تعلیم کا ہتھیار ہے، چین دنیا کا دوسرا بڑا ترقی یافتہ ملک ہے، انہوں نے جدید علوم کے ذریعے ملک میں انقلاب برپا کیا، اگر ہم اسی راستے پر نوجوان نسل کو وسائل فراہم کریں تو ملک میں نوجوان نسل خوشحالی کا ایسا انقلاب لائے گی جس سے یوم آزادی کے تقاضے پورے ہونگے، نوجوانوں کو ہر ممکن وسائل فراہم کرینگے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے پاس وسائل کی کوئی کمی نہیں، 77 سال میں قرضوں کے پہاڑ بن گئے، امیر اور غریب کی زندگیوں میں بڑا فرق ہے، ہمیں اپنے مصمم ارادے اور محنت سے آگے بڑھنا ہو گا، یہ نوجوان وسائل ملنے پر ملک کو عظیم بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے، ارشد ندیم نے پاکستان کا نام بلند کیا، مایوسی کو پس پشت ڈال کر روشنیوں کی طرف جانا ہے، شبانہ روز محنت سے پاکستان عظیم بنے گا۔ تقریب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف آن لائن رجسٹریشن کرا کر قومی رضاکار کور کے رکن بن گئے، وزیراعظم کو قومی رضاکار کور کا بیج بھی لگایا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے قومی رضاکار کور کیلئے لوگو ڈایزئن کرنے والی اقصیٰ کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیراعظم نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں میں یوتھ ایوارڈز بھی تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، پاکستانی قوم محنتی، ذہین اور ایماندار ہے، ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، نوجوانوں کو ارشد ندیم کی زندگی سے سبق سیکھنا چاہئے، نوجوانوں سے کہوں گا کہ جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ نوجوان ملکی ترقی میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں، پاکستان اور نوجوانوں کا راستہ روکنے کی کوششیں ہوتی رہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے۔ اس موقع پر قومی ہاکی ٹیم کے کپتان شکیل بٹ اور دانش سکول سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء نے وزیراعظم کے وژن کو سراہا۔ ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے ، بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ ملاقات میں صوبہ بلوچستان کی سیاسی و مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے اقدام پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
اسلام آباد پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے پھر 15اکتوبر پر ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کردیا جبکہ وفاقی...
اسلام آباد سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہا ئوسنگ و تعمیرات نے وزارت ہا ئوسنگ و تعمیرات سے بندکئے جانے والے...
اسلام آباد وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ سردیوں میں بجلی صارفین کے لیے خصوصی پیکج...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما جے یو آئی ایف سینیٹر...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر وتبادلے کئے گئے ہیں وفاقی حکومت نے تین آرمی افسروں کو اے ایس ایف میں...
اسلام آباد پاکستان کے 14 اکتوبر سے شروع ہونے والے اپنے تین روزہ دورے کے دوران عوامی جمہوریہ چین کے وزیر اعظم...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کی 23 ویں سربراہان حکومت اسمٹ کے اسلام آباد میں انعقاد کیلئے آج سے وفاقی...
لاہورمعروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ افسوس دنیا میں 57 مسلم ممالک ہونے کے باوجود فلسطین میں...