اسلام آباد (انصار عباسی) سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید ریٹائرمنٹ کے بعد فوج کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیاسی روابط میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں خبردار کیا گیا تھا کہ وہ ایسا نہ کریں لیکن جنرل فیض نے اس انتباہ پر دھیان نہ دیا، اور یہ بات ان کیخلاف کارروائی کا سبب بنی۔ پیر کو جاری ہونے والی آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے دو حصے ہیں۔ پہلا حصہ اسلام آباد کی ایک ہائوسنگ سوسائٹی ٹاپ سٹی کے مالک کے الزامات سے متعلق انکوائری سے جڑا تھا۔ اس حوالے سے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ٹاپ سٹی کے کیس میں کی گئی شکایات کی درستگی کا پتہ لگانے کیلئے پاک فوج نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کیخلاف سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایک مفصل کورٹ آف انکوائری کی تھی۔ اس کے نتیجے میں جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت مناسب تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پریس ریلیز کے دوسرے حصے میں تفصیلات بتائے بغیر کہا گیا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کے متعدد واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور جنرل (ر) فیض حمید کو فوج نے تحویل میں لے لیا ہے۔ پریس ریلیز میں متعلقہ تفصیلات نہ ہونے کی وجہ سے جنرل (ر) فیض کی جانب سے ’’ خلاف ورزی کے متعدد واقعات‘‘ کے متعلق قیاس آرائیاں پیدا ہوئیں۔ایک ذریعے سے جب یہ پوچھا گیا کہ آیا ان واقعات میں جنرل فیض کا 9؍ مئی کے حملوں یا اس کی منصوبہ بندی کے حوالے سے کوئی بات شامل ہے، تو انہوں نے جواب دیا کہ اب تک ایسے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں لیکن ان کی گرفتاری کے دوران تفتیش میں اگر کوئی چیز نکل آئے تو اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ پیر کے روز یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ متعلقہ حلقوں کو 2023ء میں جنرل فیض کے بحیثیت ڈی جی آئی ایس آئی کچھ سیاستدانوں اور صحافیوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے ثبوت ملے ہیں۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف ایسی کوئی بات نہیں ہے۔
اسلام آباد پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے پھر 15اکتوبر پر ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کردیا جبکہ وفاقی...
اسلام آباد سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہا ئوسنگ و تعمیرات نے وزارت ہا ئوسنگ و تعمیرات سے بندکئے جانے والے...
اسلام آباد وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ سردیوں میں بجلی صارفین کے لیے خصوصی پیکج...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما جے یو آئی ایف سینیٹر...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر وتبادلے کئے گئے ہیں وفاقی حکومت نے تین آرمی افسروں کو اے ایس ایف میں...
اسلام آباد پاکستان کے 14 اکتوبر سے شروع ہونے والے اپنے تین روزہ دورے کے دوران عوامی جمہوریہ چین کے وزیر اعظم...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کی 23 ویں سربراہان حکومت اسمٹ کے اسلام آباد میں انعقاد کیلئے آج سے وفاقی...
لاہورمعروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ افسوس دنیا میں 57 مسلم ممالک ہونے کے باوجود فلسطین میں...