کراچی (ٹی وی رپورٹ )سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ فیض حمید اور پی ٹی آئی ایک ہی نام ہے‘ یہ شروعات ہے‘ معاملہ بہت دور تک جائےگا‘ابھی بہت بڑے بت گرنے ہیں۔ایک انٹرویو میں فیصل واوڈاکا کہناتھاکہ بات صرف کرپشن تک نہیں رہےگی‘ پی ٹی آئی کی ٹاپ لیڈر شپ بھی اس کا حصہ ہے، فیض آباد دھرنا کیس تو بہت چھوٹا ہے‘آنے والے دنوں میں بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی زمین پر لیٹ جائےگی۔جس جس نے ان کی پشت پناہی کی ہے وہ جان لیں بڑے بڑے بت گرنے ہیں‘ جو آئین اورقانون کے ٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں سب کی باری آنی ہے۔کوئی ادارہ پاکستان کا باپ نہیں ہے ٹھوک بجا کر انصاف ہوگا۔یہ ایسا کام ہوا ہے کہ پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی‘اس خاص کی گرفتاری کے بعد آپ کو عمران خان سمیت پوری پارٹی لیٹی ہوئی نظر آئے گی گولے گنڈے کی طرح ٹھنڈی اور شہد کی طرح میٹھی ہوگی‘ارشد شریف کا قتل کیس کھلے گا۔فیض حمید کی پکڑ کے بعد ان کے سہولت کار جو ابھی جگہوں پر موجود ہیں جو آئین اور قانون کے باپ ہیں ان کی بھی باری آگئی ہے۔ابھی ان کی بھی باری آنی ہے جو کنٹینر کے اندر فون کرتے تھے ۔پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی باتیں سنتے تھے یا عمر ایوب ہوں یہ سب سیدھے ہوجائیں گے۔آرمی چیف اپنے ادارے کے چیف جسٹس ہیں انہوں نے انصاف کر کے دکھایا ہے۔ہاتھ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ‘سیاسی طور پر لیٹ تو گئے ہیں ۔اب سب اچھے بچے بن جائیں گے جن میں تحریک انصاف سرفہرست ہوگی۔
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن،سینیٹر طلال...
انصار عباسیاسلام آباد :انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ جمعہ کو اسلام آباد پہنچ...
اسلام آباد ترک صدر رجب طیب ایردوان نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو ترک ساختہ الیکٹرک...
اسلام آ باد ترکیہ کے لیے پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مسلسل دو مالی سالوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ مالی...
اسلام آباد حکومت نے فروری 2025 کے لیے ری گیسفائیڈ مائع قدرتی گیس کی اوسط فروخت قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر 23...
لاہور لاہورسمیت ملک بھر میں جمعراتاور جمعہ کی درمیانی رات شب برأت مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت واحترام کے ساتھ...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کو سینٹ میں اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے اپنے ارکان کی تقاریر کے...
اسلام آ باد سی ایس ایس امتحان 2025 مؤخر کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ سے مسترد ہونے کے بعد فیڈرل پبلک...