اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،نوٹیفیکیشن جاری۔ ایف بی آر میں تعینات ان لینڈ ریونیو سروس گریڈ 18 کی افسر مریم خا ن کو نیشنل ہا ئی وے اتھارٹی میں تعینات کیاگیا ۔ان کی تقرری ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے کی گئی ۔سیکشن افسر ملٹری فنانس ونگ خزانہ ڈویژن محمد عثمان خالد کو او ایس ڈی بنا کر اُن کی 12 اگست 2024 سے 31 اکتوبر 2026 تک تعلیمی رخصت منظور کی گئی ۔ در یں اثنا ء وزارت قومی صحت کے ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر قاسم عباس کو نیشنل کوآرڈینیٹر کامن مینجمنٹ یونٹ کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ۔وزارتِ قومی صحت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔