اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں سازش کا سرغنہ عمران خان اور سہولت کار فیض حمید تھے، پاک فوج میں خود احتسابی کا اپنا میکنزم ہے، تحقیقات کا دائرہ کار بڑھتا نظر آ رہا ہے، کسی کو بھی ملک میں تباہی پھیلانے کی اجازت نہیں جاسکتی، ایک سیاسی جماعت کے لیڈر نے انتشار اور تقسیم کی سیاست کی، بدامنی پھیلائی اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ، طالبان کو واپس لاکر یہاں بسایا گیا، امن و امان کی خرابی کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں، پاک فوج میں خود احتسابی کے عمل کو سراہتے ہیں،، دیگر اداروں کو بھی تقلید کرنی چاہئے،بجلی کی قیمتوں میں کمی اور آئی پی پیز کے معاملات پر نظرثانی کی جا رہی ہے، پائیدار اور دیرپا حل نکالا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نےکہا کہ2018ءسے پہلے ملک میں مہنگائی 4 فیصد اور شرح نمو 6 فیصد، اس کے بعد ایک دور ایسا آیا جس میں مہنگائی 22 فیصد سے بھی اوپر گئی، اس دور میں 190 ملین پائونڈ اور توشہ خانہ کے تحائف لوٹے گئے، سائفر کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب دوبارہ مہنگائی 11 فیصد پر آ گئی ہے اور تمام عالمی مالیاتی ادارے اور جریدے کہہ رہے ہی کہ مہنگائی میں مزید کمی آئے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے یوم آزادی کے موقع پر عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تحفہ دیا،وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لئے بڑے اقدامات کئے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ حالات میں بہتری لانے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے جو بھی قدم اٹھانا پڑا، نواز شریف کی قیادت میں اٹھائیں گے۔ وفاقی حکومت شہباز شریف کی قیادت میں اور پنجاب حکومت مریم نواز کی قیادت میں عوامی ایجنڈے پر کاربند ہیں، عوام کو ریلیف فراہم کر کے دم لیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاک فوج نے شفاف تحقیقات کی ہیں، فوج میں خود احتسابی کا اپنا میکنزم ہے، پاک فوج کا شمار دنیا کے بہترین اداروں میں اس لئے ہوتا ہے کہ وہ خود احتسابی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تحقیقات کا دائرہ کار مزید بڑھتا نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے لیڈر نے ملک میں انتشار اور تقسیم کی سیاست کی، ان لوگوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے ملک میں بدامنی پھیلائی اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے کے لئے اس تمام سازش کا سرغنہ عمران خان اور سہولت کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اور دیگر لوگ تھے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی قیادت میں یہ گٹھ جوڑ کام کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کا دائرہ کار مزید بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ ملک میں تباہی پھیلائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے ان لوگوں کے ساتھ مل کر کہا تھا کہ طالبان کو واپس آنا چاہئے، وہ طالبان کو واپس لائے اور یہاں بسایا، آج ملک میں امن و امان کی خراب صورتحال کے ذمہ دار یہ لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی قیادت میں انتشار پھیلانے کی کوششوں میں یہ لوگ اس کا حصہ تھے، انہوں نے قومی سلامتی کو نقصان پہنچایا، ملک میں انتشار پھیلایا، شواہد سامنے آ رہے ہیں کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا رابطہ بحال تھا۔ نہ صرف انہوں نے تحریک عدم اعتماد کے دوران گٹھ جوڑ کی سیاست کی بلکہ جیل سے بھی پیغام رسانی جاری تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے خود احتسابی کے عمل کو سراہتے ہیں، یہ مثبت قدم ہے، جو کوئی بھی ملک میں انتشار پھیلائے گا اس کا انجام یہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر اداروں کو بھی خود احتسابی کرنی چاہئے اور اس کا دائرہ کار وسیع ہونا چاہئے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...