لندن/ لوٹن ( شہزادعلی) برطانیہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بین الاقوامی قانون کے دائرہ کار میں صرف دو ریاستی حل ہی اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کیلئے منصفانہ اور دیرپا امن لا سکتا ہے۔ ایک سرکاری پریس ریلیز کے مطابق، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ، ریاست اسرائیل کی سلامتی اور مجموعی طور پر خطے کے استحکام میں مشترکہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ برطانیہ فرانس کے وزارتی دورے پر اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہیں۔ یہ مشترکہ دورہ خطے اور وسیع دنیا میں برطانیہ اور فرانس کے مشترکہ مقصد کی علامت ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دو مستقل ارکان کے طور پر، ان کی ایک مخصوص ذمہ داری ہے کہ وہ موجودہ کشیدگی کو ختم کرنے اور اسرائیلیوں، فلسطینیوں اور پورے خطے کے فائدے کے لیے پائیدار امن کے قیام میں مدد کریں، اور ہمیں اب کشیدگی میں کمی کے لیے زور دینا چاہئے۔ دونوں ممالک نے ایران اور اس کے پراکسیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف فوجی حملے کی جاری دھمکیوں سے دستبردار ہوجائیں۔ انہوں نے تمام فریقوں پر بھی زور دیا ہے کہ انتقامی کارروائیوں کی بڑھتی ہوئی لہر کو ختم کریں۔ وہ لبنان پر اقوام متحدہ کی سلامتی کی قرارداد 1701 کو مکمل طور پر نافذ کرنے کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہیں۔ مشترکہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ دونوں امریکہ، مصر اور قطر کی قیادت میں غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتےہیں۔ موقع سے فائدہ اٹھانے اور یرغمالیوں کی رہائی کو محفوظ بنانے کیلئے اس سے بہتروقت نہیں ہے۔ وہ تمام فریقین سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ اس کے علاوہ، انسانی امداد کی بلا روک ٹوک ترسیل اور تقسیم کی فوری ضرورت ہے،مزید کہا گیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں آباد کاروں کے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں جس سے اسرائیل اور فلسطینی دونوں کی سلامتی کو خطرہ ہے اور وہ جاری سفارتی کوششوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، ہم خطے میں تعاون اور معمول پر لانے کیلئے پرعزم ہیں۔ خطے کے تمام اداکاروں کو ٹھوس اشارے کرنے چاہئیں اگر وہ حقیقی طور پر جنگ سے بچنا چاہتے ہیں۔وہ اس مقصد کیلئےان کے ساتھ انگیج ہونے کیلئےتیار ہیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...