لاہور (آئی این پی ) پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے میڈل جیتنے والے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا آئندہ بھی کروں گا۔ جیولن تھرور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ریسکیو 1122 کی پاسنگ آٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری جیت کے پیچھے پوری قوم کی دعائیں اور کوچ کی محنت تھی، رواں سال کہنی کی سرجری بھی کرائی، مجھے دو بار انجری بھی ہوئی، اس پر کام کیا۔ ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کا جتنا شکریہ ادا کروں اتنا کم ہے، اولمپکس سے ایک ماہ پہلے پیرس میں ایک مقابلہ ہوا، پیرس اولمپکس کے فائنل میں دوسری تھرو پر اللہ نے عزت دی، میں نے پیرس اولمپکس گیم کا ریکارڈ بریک کیا، یہ سب کچھ عوام کی دعاں سے ہوا، قوم نے بہت عزت دی۔ قومی ایتھلیٹ نے مزید کہا کہ اگلی اولمپکس 2028 میں ہوگی، ایسے ہی مجھے دعائیں دیں، آئندہ بھی پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کروں گا، آج ریسکیو کے جوانوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی، ان کی فٹنس بہترین ہے، کوشش کروں گا ریسکیو کے جوانوں کے ساتھ ٹریننگ کروں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...