فیصل آباد:بارش سے چھتیں گرنے کے واقعات، 4افراد جاں بحق

18 اگست ، 2024

فیصل آباد (اے پی پی)فیصل آباد میں بارش سے چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور3زخمی ہوگئے۔فیصل آباد میں بارش سے چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ ابراہیم فیکٹری فیڈمک ایریا میں سیمنٹ کی چھت تیار کرنے والی فیکٹری میں کچے کمرے کی چھت بارش کی وجہ سے گر گئی۔ حادثہ میں 3 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ریسکیو سٹاف کے مطابق چار مزدوروں کو نکالا جن میں سے 40 سالہ رضوان ،18 سالہ واصف اور 30 سالہ مصور موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔ ادھرفیصل آباد کے نواحی علاقے میں چھت گرنے سے 35 سالہ عابدہ موقع پر جا ں بحق ہو گئی۔فیصل آباد میں چھت گرنے سے ملبہ تلےدبکر36 سالہ خاتون اورایک نوجوان زخمی ہوگئے۔