انٹرنیٹ بندش کیخلاف درخواست،عدالت کا فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم

18 اگست ، 2024

لاہور (آئی این پی ) لاہور ہائی کورٹ نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا جس میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف آئندہ سماعت پر تمام فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت، وزارت اطلاعات اور پی ٹی اے کا ایک ایک نمائندہ آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ہر فریق کا نمائندہ کمرہ عدالت میں حاضری کو یقینی بنائے۔ لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی۔