الیکشن ایکٹ میں ترامیم کیخلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

18 اگست ، 2024

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ میں ترامیم کیخلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔جسٹس شکیل احمد نے شہری محمد منیر احمد کی درخواست پرفیصلہ جاری کیا،لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 19اگست تک ملتوی کر دی،عدالت نے الیکشن ترامیم پر سپریم کورٹ میں زیر التوا کیس کی دستاویزات پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل زیر التوا کیس کی دستاویزات پیش کریں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے درخواست کے قابل اعتراض ہونے پر اعتراض اٹھایا ، بتایا گیا کہ متاثرہ فریق نے اس معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے،درخواست گزار کے مطابق سپریم کورٹ میں اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ شہری منیر احمد کی جانب سے ہائیکورٹ میں الیکشن ترمیمی ایکٹ کو چیلنج کیا گیا، درخواست میں وفاقی حکومت ، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔