پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی

18 اگست ، 2024

لاہور (اے پی پی)پی ڈی ایم اے نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صو با ئی دارالحکو مت لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی ہے اور بارشوں کا یہ سلسلہ 20اگست تک جاری رہے گا۔ ترجمان کے مطا بق ہفتہ کو پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارش ریکارڈ ہو ئی، سب سے زیا دہ با رش لاہور میں 50ملی میٹر ، ساہیوال میں 79،ٹوبہ ٹیک سنگھ 77،سیالکوٹ 41،گوجرانولہ 50، فیصل آباد 57 ،ملتان 37 ، خانیوال 67،رحیم یار خان 79، ڈیرہ غازی خان 57، بہاولپور 26، بھکر 14 اور جوہرآباد میں 8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ترجمان کے مطا بق آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانولہ، ملتان، بہاولپور، سرگودھا، گجرات، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال میں بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریائوں، ندی، نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ترجمان نے بتایا کہ دریائے سندھ میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے جبکہ دریائے چناب میں آئندہ 24 گھنٹوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔