کراچی(پی پی آئی)پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش یا سست رفتار ڈیجیٹل انڈسٹری کے لیے تباہ کن ثابت ہورہی ہے۔ یہ مسائل ممکنہ طور پر فائروال کی تنصیب کے بعد سامنے آئے ہیں، پی ٹی اے نے اس حوالے مکمل چپ سادھ لی ہے اور اب پاکستان بزنس کونسل نے خبردار کیا ہے کہ متعدد ملٹی نیشنل کمپنیوں ( ایم این سیز) نے فائروال کی تنصیاب سے ملک میں بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ کی بندش یا سست رفتار کے باعث اپنا دفتر پاکستان سے منتقل کرنے کا ارادہ کرلیا ہے جبکہ بیشتر کمپنیاں ایسا کربھی چکی ہیں۔پی بی سی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تفصیلی بیان میں کہا کہ ‘‘ہم بجلی کی پیداوار میں کیپیسٹی کی لاگت ادا کرنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے بے روزگاری اور برآمدات اور ٹیکس ریونیو کا نقصان ہوتا ہے لیکن اب ہمیں فائر وال کے ناقص نفاذ کی وجہ سے ابھرتے ہوئے سافٹ ویئر سیکٹر میں بے کار کیپیسٹی کے خطرے کا سامنا ہے۔ پاکستان بزنس کونسل نے کہا، ’بہت سی ایم این سیز اپنے آفس منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں اور کچھ پہلے ہی ایسا کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ابھی دیر نہیں ہوئی ہے۔ پی بی سی نے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ نظر ثانی کریں اور صحیح فائر وال حاصل کریں یا روزگار اور برآمدات پر غیر ضروری اثر ڈالے بغیر اس کا اطلاق کرنا سیکھیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...