اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان میں خود انحصاری پر مبنی معاشی ترقی کے منصوبے کیلئے7رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق نائب وزیراعظم اسحق ڈار کو7رکنی کمیٹی کے چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی برطانوی ماہر معیشت اسٹیفن ڈرکن کے تجویز کردہ معاشی پلان کا جائزہ لے گی، تشکیل دی گئی کمیٹی کے دیگر اراکین میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر مملکت ریونیو و توانائی بھی شامل ہیں۔ نوٹی فکیشن کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے نیشنل کوآڈینیٹر بھی کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔ کمیٹی معاشی پلان کے مسودے اور مختلف شعبوں کا جائزہ لے کر رپورٹ دے گی، برطانوی معیشت دان بھی رائے کے لیے دستیاب ہوں گے، کمیٹی مزید ارکان کا تقرر کر سکے گی، خزانہ ڈویژن خصوصی کمیٹی کے سیکرٹیریٹ کا کردار ادا کرے گا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...