بیروت (آئی این پی ) جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں9افراد شہید گئے جب کہ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ تحریک کے ہتھیاروں کے اسٹور کو نشانہ بنانے کی اطلاع دی۔ لبنان کی وزارت صحت نے ان افراد کی شہادت کی تصدیق کی۔ لبنان کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ نباتیح کے علاقے میں کیے جانے والے حملے میں شہید ہونے والوں میں ایک خاتون اور اس کے دو بچے بھی شامل ہیں جب کہ 5 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔ اسرائیل کی فوج نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر کہا کہ فضائیہ نے رات میں لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ کے ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے والے مقام کو نباطیح کے علاقے میں نشانہ بنایا، یہ علاقہ اسرائیلی سرحد کے قریب ترین مقام سے تقریبا 12 کلومیٹر (7 میل)دور واقع ہے۔ قبل ازیں فوج نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے شہر کے جنوب میں 50 کلومیٹر (31 میل) دور مارون الراس اور ایتا الشعب کے دیہات میں فوجی عمارتوں پر حملہ کیا۔ یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب کہ 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر فلسطینی گروپ کے حملے اور غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے بعد سے حزب اللہ اپنے اتحادی حماس کی حمایت میں اسرائیلی افواج کے ساتھ تقریبا روزانہ جھڑپیں کر رہی ہے۔ اکتوبر سے سرحد پار جھڑپوں میں اسرائیلی فورسز نے لبنان میں تقریبا 570 افراد کو شہید کیا جن میں زیادہ تر حزب اللہ کے ارکان تھے لیکن کم از کم 118 عام شہری بھی شہید ہو گئے، اسرائیل نے اس دوران عرصے کے دوران لبنان پر 6ہزار 500 سے زائد حملے کیے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...