ہیٹی :جیل سے فرار ہونے کی کوشش میں 10قیدی ہلاک

18 اگست ، 2024

پورٹ او پرنس(اے پی پی)ہیٹی کے شہر سینٹ مارک جیل سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران 10 قیدی ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب قیدیوں نے بہتر خوراک اور طبی امداد کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔رپورٹس کے مطابق فرار کے دوران، کچھ قیدیوں نے پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا، جس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔