سعودی عرب میں سابق افسر3کروڑ ریال رشوت لیتے ہوئے گرفتار

18 اگست ، 2024

ریاض (صباح نیوز)سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کی اتھارٹی ’’نزاہہ‘‘نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریاستی سلامتی کے سابق افسر کو 3 کروڑ ریال رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ ملزم نے ایک تاجر سے بدعنوانی کا کیس ختم کرانے کے بدلے 10 کروڑ ریال کی ڈیل کی تھی اور اس کی پہلی قسط وصول کرتے وقت گرفتار ہوا۔ملزم کرنل کے عہدے سے ریٹائر ہوا تھا اور اس نے اپنی مدت کے دوران حاصل کردہ معلومات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ گھنائونا جرم کیا۔