منکی پاکس : ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ شروع

18 اگست ، 2024

کراچی (این این آئی) منکی پاکس کی وبا کو روکنے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے، صورتحال کے پیش نظر ملک بھر کے ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق منکی پاکس وائرس کے پھیلاؤ کے معاملے پر پاکستان میں تمام انٹری پوائنٹس پر کڑی نگرانی اوراحتیاطی تدابیر کیلئےبارڈرہیلتھ سروسز پاکستان نے اقدامات تیزاور متعلقہ اداروں کو احکامات بھی جاری کردیئے۔منکی پاکس کی وبا روکنے کیلئے ہوائی اڈوں سمیت تمام انٹری پوائنٹس پراسکریننگ کے لیے انتظامات مکمل کر لئےگئے ہیں، بین الاقوامی پروازوں سے پاکستان آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز حکام نےجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کادورہ کیا اورانتظامات کاجائزہ لیا۔مشتبہ زخموں یا اس سے منسلک علامات کے حامل مسافر کو آئسولیٹ کرنے اور رپورٹ کرنے کی ہدایات کی ہے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کی مکمل طبی جانچ پڑتال کی جارہی ہے ۔