اسلا م آبا د (نمائندہ جنگ )بجلی تقسیم کار کمپنی کی خاتون افسر کے لباس پر اعتراض اوراپوزیشن رکن اقبا ل آفریدی کے مبینہ نا زیبا ریما رکس کی تحقیقات کے لئے سپیکر نے خصوصی پا رلیما نی کمیٹی قائم کردی ۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایا ز صادق نے خاتون افسر کے لباس پر اعتراض پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ سپیکر نے خاتون افسر کے لباس بارے نازیبا ریمارکس کا نوٹس لے لیااپوزیشن رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کے تبصرے،اعتراض کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ۔ سپیکر ایاز صادق کی جانب سے حقائق تلاش کرنے کے لئے خصوصی پا رلیما نی کمیٹی قائم کردی گئی سینیٹر اعظم نذیر تارڑوفا قی وزیر قانون و انصاف کمیٹی کے سربراہ ہونگے سید نوید قمر،سید امین الحق،ملک محمد عامر ڈوگر،مولانا عبدالغفور حیدری کمیٹی میں شامل کئے گئےفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی پارلیمانی پارٹیوں کی 5 خواتین ممبران کو شامل کرنے کی مجاز ہو گی تحقیقاتی کمیٹی 15 دن میں سپیکر کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ اقبال افریدی نے قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں خاتون افسر کے لباس پر اعتراض کیا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...