جدہ (صباح نیوز) سعودی عرب کے شہر بریدہ سے100سے زیادہ ملکوں کو کھجوریں برآمد کی گئیں ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بریدہ ایکسپورٹ یارڈ سے کھجوریں پیک کرکے ملک کے اندر شہروں کے علاوہ شمالی امریکہ ، یورپ اور مشرقی ایشیا کے 100 سے زیادہ ملکوں کے ساتھ عرب اور خلیجی ملکوں میں برآمد کی جاتی ہیں۔قصیم سالانہ تین لاکھ 90 ہزار ٹن سے زیادہ کھجور پیدا کرتا ہے اور کاشتکار دو ملین سے زیادہ اضافی کھجور کے درخت لگا کر پیداوار کو بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔بریدہ شہر کا ایکسپورٹ یارڈ ملک کے اندر اور بیرون مملکت کھجوروں کی تقسیم کا ایک اہم مرکز ہے۔ روزانہ 500 سے زیادہ ٹرک یارڈ سے روانہ ہوتے ہیں جن میں کھجور میں 50 سے زیادہ اقسام ہوتی ہیں۔یاد رہے کہ سعودی عرب میں قومی سینٹر برائے کھجور سعودی کھجور کو عالمی خریداروں کے اولین ترجیح بنانے کے لیے نجی سیکٹر کے تعاون سے مختلف انیشیٹوز پر کام کررہا ہے جس میں زرعی اور صنعتی پریکٹسز میں بہتری کے ذریعے کھجور کے معیار کو بہتر بنانا اور مارکیٹنگ میں سہولتوں کی فراہمی شامل ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...