سوڈان:ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی جاں بحق افراد کی تعداد300ہو گئی

18 اگست ، 2024

خرطوم (صباح نیوز)افریقی ملک سوڈان میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی ،جاں بحق افراد کی تعداد 300 سے زائد ہو گئی ۔ ملک بھر میں11ہزار سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے سوڈان میں ہیضے کی وبا کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق ہیضے کی حالیہ وبا زیادہ خطرناک ثابت ہوئی ہے۔حکام نے بتایا ہے کہ ایک عشرے کے دوران ہیضے سے سب سے زیادہ شرحِ اموات ریکارڈ کی گئی ۔سوڈان کے متعدد علاقوں میں ڈینگی اور گردن توڑ بخار بھی تیزی سے پھیلنے لگا ۔ سوڈان میں ہر سال ہیضہ، ڈینگی اور گردن توڑ بخار جیسے عارضے وبا کی شکل میں نمودار ہوتے ہیں اور ہزاروں افراد کی زندگی دا ئوپر لگ جاتی ہے۔