راجستھان :سکول میں چھرا گھونپنے کے واقعے کے بعد فرقہ وارانہ تشدد، کرفیو نافذ

18 اگست ، 2024

جے پورت (اے پی پی)بھارتی ریاست راجستھان کے ایک سرکاری سکول میں چھرا گھونپنے کے واقعے کے بعد فرقہ وارانہ تشدد پھوٹ پڑا ہے ۔ حکام نے ضلع میں کرفیو نافذ کر دیا ہے اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔میڈیا ذرائع کےمطابق ضلع کے علاقے مدھوبن میں دسویں جماعت کے ایک طالب علم پر ساتھی طالب علم نے چھری سے وار کیا جس پر علاقے میں تشدد اور مظاہرے پھوٹ پڑے۔ ہندو غنڈوں نے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی اور پولیس پر پتھرائو کیا۔صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ ادھے پور کے ضلع کلکٹر اروند پوسوال نے اعلان کیا کہ شہر کے تمام اسکول اور کالج اگلے نوٹس تک بند رہیں گے۔تشدد میں ملوث نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ہندو توا جماعت بی جے پی کی ایک رہنما پھول سنگھ مینا نے ملزم طالب علم کے گھر کو بلڈوزر سے گرانے کا بیان جاری کیا ہے جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ۔